12 اگست 2014 - 05:20
یورپی کمپنیاں صہیونی پروڈکٹس نہیں خریدیں گی

یورپی کمپنیوں نے صیہونی کالونیون میں تیار کی جانے والی مصنوعات خریدنے سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی اخبار دی مارکز نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ یورپی کمپنیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کا بائيکاٹ کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اسکینڈینیوین ملکوں، برطانیہ، فرانس اور بلجیم نیز آئیرلینڈ کے مارکیٹینگ نیٹ ورکس نے بھی صیہونی کالونیوں کی مصنوعات کابائيکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی درندگي اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب اس کے حامی بھی اس سے دامن چھڑانے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔

.......

/169